بنوں(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق بنوں میں مقیم ڈیڑھ سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 2023 کے دوران ملک میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک 34 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments