وزیراعظم کا پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کیلئے تیاریوں کا جائزہ


اسلا م آباد(صباح نیوز)قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی 2022 کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہوا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا مقصد اپنی آزادی پر فخر کا اظہار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تقریبات میں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے نظریات اجاگر کئے جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ رنگارنگ ثقافت،قدرتی وسائل اور ہم آہنگی ہماری حقیقی پہچان ہیں۔