سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہلک کورونا وائرس سے 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مزید 109افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق وادی کشمیر سے ہے اور 84افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جموں میں14اور لداخ میں 11کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
سرینگرمیں سب سے زیادہ 56 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ بارہمولہ میں 10، بڈگام میں 4،کپواڑہ میں5گاندربل 8اور بانڈی پورہ میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4436ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 8جولائی کو8جولائی کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 4افراد فوت ہوگئے تھے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 33ہزار 451ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت 98افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔
جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 32ہزار 347پہنچ گئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 98افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے جموں میں14جبکہ کشمیر میں 84افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 84افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچا جبکہ دیگر 83مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 84افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچا جبکہ 83افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 84افراد میںسرینگر میں 56،بارہمولہ میں 10،بڈگام میں 4،کپوارہ میں 5، بانڈی پورہ میں 1گاندربل میں 8 جبکہ پلوامہ، اننت ناگ ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 8ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 8ہزار 4تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پیر کو وادی کے مختلف اسپتالوں میں 4افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں سرینگر میں 3جبکہ ایک بڈگام میں فوت ہوا ہے۔