کراچی:پولیس نے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑ لی،16ملزمان گرفتار


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ملیر شرافی گوٹھ میں پولیس نے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑ لی، کارروائی کے دوران 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق شرافی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر بڑی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی۔چھاپے کے دوران فیکٹری سے 16مشینیں قبضے میں لی گئیں، مشینیں گٹکے کی تیاری اور پیکنگ میں استعمال کی جاتی تھیں۔گٹکا فیکٹری سے چھالیہ، پلاسٹک دانہ اور گٹکے میں استعمال ہونے والا کیمیکل برآمد کیا گیا۔مجموعی طور چھاپے کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور مال برآمد ہوا ہے۔