نگران وزیراعظم نے کمسن بچوں کو قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلاکر ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ایک تقریب میں نگران وزیراعظم نے کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر 5 روزہ پولیو مہم کاآغازکیا۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے بچوں کو تحائف بھی دیئے۔