پنجاب میں زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسی نیٹ کرکے لاک ڈاؤنز سے بچا جا سکتا ہے،وزیرصحت پنجاب


لاہور (صباح نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےRED ریچ ایوری ڈور کو ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم قرار دے دیاہے۔گذشتہ روزوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےREDمہم کا افتتاح کیاتھا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اس مہم کے دوران صوبہ کی ڈیڑھ کروڑآبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔ ریچ ایوری ڈور مہم کی مانیٹرنگ خود وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکر رہے ہیں۔ ریچ ایوری ڈور مہم کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ویکسی نیٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزکو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرREDویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 14ہزار نئے ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے جا چکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے REDویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے منتخب عوامی نمائندگان اور سماجی کارکنان کو بھی اہم کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہا کہ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسی نیٹ کرکے لاک ڈاؤنز سے بچا جا سکتا ہے۔حکومت کورونا کے خلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیت سکتی۔حکومت پنجاب عوام کو معیاری اور بالکل مفت ویکسین لگارہی ہے۔تاحال ویکسی نیٹ نہ ہونے والے شہری REDمہم کے دوران ویکسی نیٹ ہونے کا فائدہ اٹھائیں۔عوام REDویکسی نیشن مہم بارے کسی قسم کی معلومات اور رہنمائی حاصل کرنے کیلئے 1033پر رابطہ کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسی نیٹ کر کے نارمل زندگی کی جانب بڑھنے کی امید ظاہرکی۔انہوں نے پنجاب کی عوام سے ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران اپنے آپ کو جلد ویکسی نیٹ کروانے کی اپیل بھی کی