کراچی (صباح نیوز)حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی گئیں۔ پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جہاں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کیں۔پاک بحریہ کے جوانوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔