سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔ضلع بڈگام کے کے زلوا کرالہ پورہ چاڈورہ علاقے کو بھارتی فورسز نے جمعرات کی شام کو محاصرے میں لے لیا تھا۔
جمعہ کی صبح بھارتی فوج نے فائرنگ میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والوں میں سیایک کی شناخت سرینگر کے رہائشی وسیم کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والے تینوں کا تعلق عسکریت پسند تنظیم جیش محمد سے ہے۔
ان کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔ادھر بھارتی فورسز نے سرینگر کے ڈان ٹان علاقے سے تلاشی آپریشن کے دوان چار نوجوان گرفتار کر لیے۔
یاد رہے سال2022 کے دوران یکم جنوری سے لے کر 7 جنوری تک بھارتی فورسز نے12 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے