خضدار(صباح نیوز)خضدار میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ کے قریب مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ مسافر وین کراچی سے خضدار آرہی تھی جو سرک کنارے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع دی جس پر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔