امن،ترقی اور خوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے، خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی ہوگی، پرویز خٹک، محمود خان

سوات ( صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک اور وائس چیئرمین محمود خان نے کہا ہے کہ امن،ترقی اور خوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے، خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی ہوگی، ملک کو لوٹنے والے اور عوام کو دھوکہ دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، عمران خان نے مجھ سمیت عوام کو بے وقوف بنایا، خیبر پختونخوا میں میگا منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے، ملک کی موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملک کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کا کوئی پروگرام نہیں، اس وجہ سے ہم نے علیحدہ سیاسی جماعت بنائی،نگران حکومت نے صوبے میں لوٹ مار کا نیا ریکارڈ بنایا،

وہ گزشتہ روز اوڈیگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سید حبیب علی شاہ نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی جلسہ میں سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان،سابق خاتون ایم پی اے نادیہ شیر خان،ضیائ  اللہ بنگش اور دیگر بھی موجود تھے شمولیتی جلسہ سے سابق وزیراعلی اور پی ٹی آئی پ کے وائس چئیرمین محمود خان نے بھی خطاب کیا محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات میں 300ارب روپے کے منصوبے منظور کرائے جس پر اب بھی کام جاری ہے آئندہ 30 سالوں تک سوات میں یونیورسٹیوں، کالجز، سکولز، واٹر سپلائی سکیمز، سڑکوں کی ضرورت نہیں ہو گی اگر 8 ماہ قبل ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو آج تمام منصوبے مکمل ہوتے، ہم عوام کیلئے میدان میں نکلے ہیں اور ہم سیاست خدمت کے طور پر رہے ہیں میری خواہش تھی شمولیتی تقریبات کریں اور قابل لوگوں کو شامل کریں، ہمارا یہ اقدام ترقی و خوشحالی کے لئے نیک اقدام ہوگا ہمارا ایجنڈا امن ترقی و خوشحالی ہے، ہمارا منشور سادہ ہوگا،  ہم نے صوبے پر دس سال حکومت کی، ہم دوغلی پالیسی نہیں اپناتے،

ہم نے اپنے کام سے سب کو  ثابت کیا ہے،  والی سوات کے بعد ہماری طرح خدمت کسی نے نہیں کی، ہم سیاست نہیں خدمت کرتے ہیں، میرے پاس سب کے فائل موجود تھے کہ کون کتنے پانی میں ہیں،  پارٹی بنانے کا مقصد یہی تھا کہ چوروں کے ساتھ نہ چلا جائے،  ہماری حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، سوات میں تین سو ارب سے زائد کے کام ہو رہے ہیں،  سوات میں چار یونیورسٹیاں قائم ہو رہی ہے، ہم نے سوات کے لئے تیس سال کا منصوبہ بنایا ہے، امن ترقی و خوشحالی کا دور آنے والا ہے،  سوات کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کئے ان کی مثال نہیں ملتی،مینگورہ شہر میں صاف پانی کے منصوبے کے لیے 27 ارب روپے منظور کرکے شہر کے پانی کا سنگین مسلہ مستقل طور پر حل کیا،صوبے کے پہلے لائیو سٹاک یونی ورسٹی سوات میں بن رہی ہے،مالاکنڈ ڈویڑن کے سٹیٹ آف دی ارٹ پیڈز اسپتال بن رہا ہے، محمود خانسوات، سوات کے ترقی کے لیے جو کام کیا وہ ماضی میں کسی بھی سیاسدان نے نہیں کی،

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اداروں کے اندر تاریخی اصلاحات کیئے ہیں 2013 میں عمران خان نے مجھے مجبوری میں وزیراعلٰی بنایا  اگر پی ٹی آئی کی کارکردگی ہوتی اس صوبے میں تو پنجاب میں کوئی یہ ریفارمز نہیں ہوئے عمران نے وعدہ کیا تھا نیا پاکستان بنانے کا کہاں ہے وہ نیا پاکستان عمران خان نے مجھے اور عوام کو بیوقوف بنایا عمران خان نے رشوت، صحت اصلاحات اور کچھ بھی نہیں کرسکے  عمران خان پنجاب کو ٹھیک نہ کرسکتے تو اسلام آباد بنانے کا مطالبہ کیامحنت ہم کرتے رہیں اور فائدہ چور اٹھاتے رہے ہماری حکومت آئیگی تو عوام کا راج ہوگاہم ان تمام سیاسی پارٹیوں کا اصل چہرہ عوام کو بے نقاب کریں گے ایوب خان کے دورہ حکومت تک پاکستان قرض دار نہیں تھ ازمائی ہوئے لوگوں کے ساتھ پاکستان کو مسائل سے نکلنے کا حل نہیں 15 مہینوں میں پی ڈی ایم نے ملک کا بیڑا غرق کردیا جنہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ان کو راستے بند کرنے چاہئے۔