اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں فیول نہ ہونے کی وجہ سے بسیں بند ہو گئیں

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں فیول نہ ہونے کی وجہ سے بسیں بند ہو گئیں ، طلبہ کو سکول اور کالجز جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کئی روز سے اسلام آباد کے مختلف سکول اور کالجز کی بسیں بند ہیں۔ ڈیزل کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم سی بی، ایف ایٹ فور کی بسیں بند ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے مختلف سکول اور کالجز کی بسیں بند ہونے کے باعث طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ معاملے پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کروا دی ۔ نئی ریکوزیشن میں مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا گیا۔ ریکوزیشن پر 28 ارکان کے دستخط ہیں۔ پہلی ریکوزیشن سینیٹ سیکرٹریٹ نے دستخط مشکوک قرار دے کر مسترد کر دی تھی۔