قاضی حسین احمد ملت اسلامیہ پاکستان سمیت پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں کے عظیم قائد تھے ، ڈاکٹر خالد محمود خان


اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد  ملت اسلامیہ پاکستان سمیت پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں کے عظیم قائد تھے ،دنیا بھر کے مظلوموں کے پشتیبان تھے ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور ترجمانی کا حق ادا کیا ،دنیا بھر کی اسلامی تحریکوںاور قومی قیادت کو کشمیریوں کو پشت پر لانے کے لیے قاضی حسین احمد  نے قائدانہ کردار ادا کیا ، مجاہد اسلام قاضی حسین احمد نے تمام زندگی احیائے اسلام کی کوششوں اور ملک کو قرآن و سنت کا گہوارہ بنانے کے لیے صرف کر دی قاضی حسین احمد ایک عظیم مقرر، مصنف، قائد، سیاسی دانشور اور امت سے محبت کرنے والے انسان تھے۔

عالمی اسلامی تحریکات، جہاد افغانستان،تحریک آزادی کشمیر اور ملک کی سیاسی تحریکات میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،5اگست 2019ء کے نریندرمودی کے اقدامات کے تدارک کے لیے قومی قیادت قاضی حسین احمد  کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کا حق ادا کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

انہوں نے کہاکہ اہل کشمیر اپنے حقیقی پشتیبان قاضی حسین احمد کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی کا حق ادا کیا انہوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد  نے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال اور قائدین تحریک پاکستان کے تصورپاکستان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے طویل جدوجہد کی اسلام کی سربلندی اور کشمیرکی آزادی کے لیے مجاہدانہ کردار ادا کیاداعی امت اور مظلوموں کی توانا آواز تھے، ملت اسلامیہ جموں وکشمیر قاضی حسین احمد کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،

انہوں نے کہاکہ کشمیری وحدت کشمیر اور حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے