حق خود ارادیت کشمیریوں کابنیادی ،پیدائشی حق ہے ۔،راجہ فہیم کیانی محمد غالب


برمنگھم (صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کے موقع پر حق خود ارادیت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،کانفرنس سے تحریک کشمیربرطانیہ کے صد ر راجہ فہیم کیانی اور تحریک کشمیریورپ کے صدر محمدغالب نے مشترکہ طورپر کہاکہ ہندوستان نے حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں پانچ لاکھ کشمیری شہید کردیے جو پوری انسانیت کے لیے کھلا چیلنج ہیں،

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فہیم کیانی نے کہاکہ حق خود ارادیت کشمیریوںکابنیادی اور پیدائشی حق ہے جس سے عالمی برادری اور خودہندوستان نے تسلیم کررکھاہے،مسئلہ کشمیرپاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ یا سرحدی تنازع نہیں بلکہ دو کروڑ کشمیریوںکے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے،اقوام متحدہ اوآئی سی اور یورپی یونین کشمیریوں کو ان کاحق دلانے میںکردار ادا کریں،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیںجنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے عالمی برادری نوٹس لے،ہندوستان تیزی کے ساتھ مودی کی قیادت میں فاشسٹ ریاست بنتی جارہی ہے جس سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوچکاہے،ہندوستان کے اندر تمام اقلیات غیر محفوظ ہوچکی ہیں،جنوبی ایشیا شدید کا امن مودی تباہ رکررہاہے،اس موقع پر برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ شیڈومنسٹرافضل خان،ممبرپارلیمنٹ اینڈوگووین،،ممبر پارلیمنٹ جیمز ڈیلی کے پیغام پڑھ کر سنائے گئے،ممبران پارلیمنٹ نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ وہ کشمیریوںکے حق خوداردایت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہندوستان کشمیریوںکوا ن پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کرے،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیریورپ کے صد ر محمد غالب نے کہاکہ کشمیریوں کو جب تک حق خودارادیت مل نہیں جاتا اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے،انھوںنے کہا ہندوستان کا نان نہاد جمہوری اور سیکولرچہرہ بے نقاب ہوچکاہے،کانفرنس سے تحریک کشمیرکے بزرگ رہنما سلیمان خواجہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،کانفرنس کے موقع پر تحریک کشمیربرمنگھم کی تنظیم سازی بھی کی گئی ،چوھدری اکرم الحق کو سیکرٹری جنرل ،مشتاق حسین نائب صدراور بشارت علی کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیاگیا،

کانفرنس میں مشترکہ طورپر پیغام دیاگیاکہ کشمیریوںکو حق خوداردیت فراہم کیاجائے تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔عالمی برادری کی ناکامی ہے کہ سات دھائیاں گزرنے کے باوجود دوکروڑ کشمیریوںکو ان کا حق نہ دلاسکی۔