کراچی(صباح نیوز) کراچی میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3دہشتگرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران لیاری گینگ وار کے 3 کارندے گرفتار کر لئے، پولیس کے مطابق ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے نکلے تھے۔
اطلاع ملی کہ کچھ مشکوک افراد گاڑی میں دہشگردی کیلئے نکلے ہیں ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں ابراہیم علی، محمد عمران اور بلال علی عرف بلو شامل ہیں تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔