سری نگر(کے پی آئی) شدید برف باری اور بارش کے باعث مقبوضہ کشمیر کا زمینی و فضائی رابطہ دنیا سے کٹ گیا ہے ۔ سری نگر جموں شاہراہ،سری نگر-لیہہ ہائی وے اور مغل روڈ بند ہوگئی ہے جبکہ سری نگر ہوائی اڈے سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے 7 اور8 جنوری کو ایک بار پھر بھاری برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ ، 270 کلومیٹر کے طویل جموں سری نگر ہائی وے لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور پتھرا کی وجہ سے بند ہے۔، مغل روڈ، جو شوپیاں کو پونچھ-راجوری اضلاع سے ملاتی ہے، سری نگر-لیہہ ہائی وے اور سنتھن روڈ، جو اننت ناگ اور کشتواڑ اضلاع کو جوڑتی ہے، برف جمع ہونے کی وجہ سے بند رہے۔شدید برف باری اور بارش کے باعث مقبوضہ کشمیر میں سردی بڑھ گئی ہے ، سڑکوں کی بندش سے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی انتظامیہ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔
گزشتہ روز بانڈی پورہ میں برف کے باعث سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا۔ ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال پہچانے کے لیے مقامی دیہاتیوں نے کئی کلومیٹر پیدل سفر کیا اس دوران خاتون نے برف پر ہی بچے کو جنم دیا ۔