سندھ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملیریاکے586 کیسز رپورٹ


کراچی (صباح نیوز)سندھ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ملیریاکے586 کیسز رپورٹ ہوئے ، کراچی میں ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 287 ،لاڑکانہ 143، میرپورخاص 98 اور شہید بینظیرآباد میں ملیریا کے 58کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان نے کہا  کہ رواں سال کراچی میں ملیریاکے 2 ہزار 242 کیسز سامنے آئے اور سندھ بھر میں اب تک ملیریا سے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال صوبے بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ملیریا سے انتقال کرجانے والوں کا تعلق حیدرآباداور میرپورخاص ڈویژن سے ہے۔