ٹنڈوآدم ‘ مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں


نوشہروفیروز( صباح نیوز) سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم کے قریب مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹنڈوآدم ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانیوالی کنٹینرز کی بوگیوں والی مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں اچانک پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا اور متعدد ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیاگیا ، امدادی ٹیموں اور ریلیف ٹرین کو جائے حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیاگیا۔ریلوے کا عملہ کرین کے ذریعے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے میں مصروف رہا۔

ریلوے حکام نے کہا کہ جلد کام مکمل کر کے متاثر ہونے والا ریل کا اپ ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔