اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے مستونگ دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میںانھوں نے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات نے حافظ حمد اللہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیگناہ شہریوں اور ملک کی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔مرتضی سولنگی نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔