کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ 2ستمبر کے کامیاب ملک گیر ہڑتال کے بعد24ستمبر کو کوئٹہ میں بجلی بلوں میں خطرناک اضافہ ،مفت خوروں کے مراعات ومفادات اورمہنگائی کم کرنے کے حوالے سے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف احتجاجی دھرنا وقت کی اہم ضرورت اور مسائل کا نجات کا ذریعہ ہوگا عوام الناس بار بار کامیاب ہوکر ذاتی بنک بیلنس،بنگلوں اورگاڑیوں میں اضافہ کرنے والوں سے مایوس ہیں مسائل کا حل انشاء اللہ جماعت اسلامی ہے عوام الناس شہری 24ستمبر احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے بجلی بلوں ،ادویات کی قیمتوںمیں اضافہ واپس،مہنگائی سے نجات دلانے سمیت قوم کو دیانت دار قیادت دینے کیلئے شرکت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے 24ستمبر کوئٹہ احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے نامزدامیدواران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ذمہ داران ونامزدامیدواران مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہداختر بلوچ ،حافظ نورعلی ، مرتضیٰ خان کاکڑ، سردارسیف الرحمان ترین ،سردارشیر دل مینگل ایڈوکیٹ،حافظ خالدالرحمان شاہوانی ،صابرخان پانیزئی ،حافظ محمدحنیف کاکڑ،محمد حلیم حماس ،مولاناعبدالحمیدمنصوری ،مولانا عبدالکریم بلوچ ،عبدالولی خان شاکر ،محمد اسامہ ہاشمی ودیگرشریک رہے ۔ اس موقع پر24ستمبرگورنر ہائوس کوئٹہ دھرنے تیاریوں کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے ۔اجلاس میں نامزد امیدواران وذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں کی چوری رکھوانے ،انتظامیہ وحکومتی چوروں کو پکڑنے کے بجائے لوگوں کے میٹرزاتارنے کی مذاہمت کی جائیگی حکومت چوروں سے ملے ہوئے واپڈاوانتظامیہ کے ان مافیازکو پکڑیں جن کی وجہ سے کئی دہائیوں سے یہ لوٹ مار جاری ہے بجلی یونٹس سستا،کالی بھیڑوں ،لٹیروں اور حکومتی چوروں کو پکڑاجائے توبجلی چوری کم اور لوگ خوشی سے بلزجمع کریں گے ۔
جماعت اسلامی نے 2ستمبر ملک گیر منظم پرامن کامیاب تاریخی ہڑتال کرکے عوام میں بیداری اور حقوق کے حصول کیلئے تیار کرنے کی کوشش کی اب اگلے مرحلے میں چاروں صوبوں میں دھرنے دیے جارہے ہیں انشاء اللہ کوئٹہ دھرناتاریخی کامیاب اورپرامن ہوگا ان دھرنے کی بدولت حکمرانوں کو مجبور کریں گے کہ عوام کو ریلیف،حقوق دیکر بجلی بلوں ،ادویات کی قیمتوں اورمہنگائی میں کمی کریں کریں لٹیروں کو سزادیکر ان کی سازشوں کو ختم کیا جائے۔ سب کو آزمانے کے بعد اب عوام الناس کے پاس واحد چوائس صرف جماعت اسلامی رہ گئی ہے جماعت اسلامی نے ہر فورم پر عوامی اجتماعی مسائل کو اجاگر اوران کے حل کیلئے ہر سطح پر بھر پور آوازاُٹھائی ۔پانچ سال لوٹ مار کے بعد اب دوبارہ نااہل ناکام سیاست کو بدعنوان کرنے والے عناصر اب سولر سسٹم ،بیٹری ٹینکی مفت تقسیم کرکے سازش کرکے عوام کے ضمیر خریدنے کی کوشش وسازش کر رہے ہیں ۔جماعت اسلامی ان لٹیروں کے کرتوت لوٹ مارسے قوم کو آگاہ کررہی ہے عوام الناس ان لٹیروں کے دھوکے میں نہ آئے بلکہ حقیقی قیادت دیانت دار قیادت وعوام کے ہر دکھ درد میں ساتھ دینے والے منظم دینی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں #