قرآن کو امام بناکر مسلمان آج بھی دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں۔ مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نوجوانوں کا تعلق قرآن سے جوڑنے انہیںدینی تربیت دینی اور ان کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلباء کا بہترین کرداررہا ہے، قرآن کو امام بناکر مسلمان آج بھی دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں۔ بجلی بلوں میں ریلیف مہنگائی کم کرنے کے حوالے سے نگرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی عوام کے مسائل اجاگر اورحل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی آج بلوچستان کے عوام آئینی قانونی حقوق سے محروم ہیں 24ستمبر کوئٹہ احتجاجی دھرنا بجلی بلوں،ادویات ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہے ۔حکومت مفت خوروں کومفت بجلی ،گیس علاج ودیگرمراعات فی الفور ختم عوام کو ریلیف دیںبصورت دیگر جماعت اسلامی عوامی قوت سے بھر پور احتجاج کریں گے ۔مہنگائی ،یوٹیلٹی بلز،ادویات قیمتوں میں اضافہ سب کر مشترکہ مسئلہ ہے ۔عوام سب سے مایوس ہوئے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کریگی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلامی جمعیت طلباء کے پانچ روزہ فہم دین کیمپ برائے امیدواران رکنیت کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے ناظم نوید نادرمگسی ودیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نوجوانوں کو قرآن پاک ،اسلامی تعلیمات کی طرف راغب کرنا اسلامی جمعیت طلباء کی کامیابی ہے اسلامی جمعیت طلباء عصری تعلیمی اداروں میں اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔آج کے بے راہ روی ،نفسانفسی کے دور میں کلام الٰہی سے طلباء کے تعلق مضبوط بنانے کیلئے اسلامی جمعیت طلباء مختلف ناموں سے تقریب کا انعقاد کرتی ہے۔مہنگائی بدعنوانی نے تعلیم کو مہنگاومشکل بنا دیا ہے تعلیمی اداروں میں ترجمہ قرآن ،اسلامی تعلیمات ،طالبات کیلئے شرعی پردہ لازمی اور لارڈ میکالے کے مخلوط نظام تعلیم پر پابندی لگائی جائے۔عصری ودینی اداروں کے طلباء کوہم دعوت دیتے ہیں کہ ملک کو نظام کو اسلامی بنانے ،

مسائل مشکلات پریشانیوں اور بدعنوانی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیاجائے جماعت اسلامی 24ستمبر کو کوئٹہ گورنرہائوس کے سامنے بجلی بلوں ،مہنگائی ،بدعنوانی میں اضافہ عوامی حقوق کے حصول کیلئے احتجاجی دھرنا دیگی طلباء ونوجوانوں کیساتھ شہری تاجر برادری سمیت ہر طبقہ کو شرکت کی دعوت عام ہے جماعت اسلامی ہی عوام کو مشکلات وپریشانیوں سے نجات دلاسکتی ہے عوام ساتھ دیں تومراعات یافتہ ظالم طبقات سے مفت بجلی مفت گیس ،مفت سفری سہولیات ،مفت مکان واپس لیکر وسائل پریشان حال عوام پر خرچ کریں گے لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا بدقسمتی سے یہاں اصل لٹیروں کوکوئی نہیں پوچھتاجبکہ سیاسی مفادات مراعات ،وزارتوں کے حصول کیلئے مسائل کے جڑقوتوں ،لٹیروں سے بارگیننگ کرکے ذاتی پارٹی مفادات حاصل کیے جاتے ہیں قوم کی مشکلات وپریشانیوں سے کسی کو سروکار نہیں جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلائیگی