سری نگر(کے پی آئی)بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی آپریشنز میں2023 کے دوران68 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ ان میں سے13 افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا شہید ہونے والوں میں تین خواتین تین نو عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔جنوری 2023 سے اگست 2023 تک بھارتی فوجی کارروائیوں میں2900 افراد کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔
بھارتی فورسز نے رواں سال خطے بھر میں محاصرے اور تلاشی کی متعدد کارروائیوں میں گھروں پر چھاپے مارے چادر اور چار دیواری کے تقدس کا پامال کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے بھارتی فوجی آپریشنز جاری ہیں ۔حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو جبر وتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔