مفت خوری ،لوٹ مار ختم کیے بغیر قیمتوں میں کمی نہیں آسکتی مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مفت خوری ،لوٹ مار ختم کیے بغیر قیمتوں میں کمی آسکتی ہے نہ پاکستان ترقی کرسکتا ہے پاکستان عوام کیلئے دیوالیہ حکمرانوں ،مقتدرقوتوں کیلئے اب بھی سونے کی چڑیاہے ۔جماعت اسلامی بجلی بلوں میں اضافہ ،مہنگائی کے خلاف 24ستمبر کو دھرنا دیکر حکمرانوں کو لوٹ مار ،مفت خوری ختم اور عوام کو ریلیف دینے پر مجبورکریں گے عوام الناس نے 2ستمبر ہڑتال میں ساتھ دیا انشاء اللہ 24ستمبر دھرنا بھی کامیاب ہوگا عوام نے سب کو آزمالیا مگر سب سے مایوس بھی ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کے دکھوں کا مداوا،لوٹ مارختم ،لٹیروں کو سزااور مفت خوری ،بدعنوانی ختم کریگی ۔

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے 24ستمبر احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی نائب امراء مولاناعبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،ڈاکٹر عطاء الرحمان ،میر محمد عاصم سنجرانی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،عبدالولی خان شاکر ودیگرشریک تھے۔اجلاس میں 24ستمبر دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی اہداف اور تقسیم کارکردیا۔

اس موقع پر شرکاء نے کہاکہ جماعت اسلامی نے عوام الناس تاجر برادری کیساتھ ملکر 2ستمبر کو ملک گیر پرامن تاریخی ہڑتال کیا حکمران اب بھی عوامی مشکلات کو نہیں سمجھتے بجلی چوری کے خلاف ایکشن ٹھیک م گر بجلی مفت خوروں کے خلا ف کیوں ایکشن نہیں لیاجارہا ۔ملک کے خزانے کو خالی کرنے والے آج بھی ملک کے اندر اعلیٰ عہدوں اور کچھ بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں ملک کے معصوم عوام پر حکمرانی کرنے والے بیرون ملک خاندان کیساتھ منتقل ہوئے ہیں ان حکمرانوں نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ اور دنیا بھر میں بدنام کر دیا ۔

لٹیروں سے قومی دولت برآمد اور دیانت دار لوگوں کو حکمرانی واختیار دینے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے خودساختہ حکمرانی کرنے والے بھی پاکستان وعوام کی تباہی دیکھ رہی ہے مگر کوئی ایکشن اس لیے نہیں لے رہا کہ یہ خود بدعنوانی میں ملوث اور مسائل کے ذمہ دارہیں۔24ستمبر عوامی دھرنا مسائل کے حل کی راہ ہموار کریگی ۔جماعت اسلامی لٹیروں کو بے نقاب کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے عوام مسائل کے حل ،دیانت دارحکومت کے قیام اور ملک وملت دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیرے ناکام عوام کامیاب ہوجائے اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہے پاکستانی اسلامی ہوگا تو بلوچستان خوشحال بنے گا ۔ہماری احتجاجی تحریک   بجلی ،گیس ادویات قیمتوں میں اضافہ اورمراعات یافتہ طبقات سے مراعات واپس لینے تک جاری رہے گا