کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے علاقے میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد گھر کی چھت بھی گر گئی۔
دھماکے میں گھر کے رہائشی 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔