کراچی(صباح نیوز) محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث کاروباری اوقات محدود کرنے اور اسکول بند کرنے پر غور شروع کردیا۔افریقہ سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کی انٹری نے حکومت کو سر جوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔
ملک بھر کے مقابلے میں کراچی میں زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور وائرس کا پھیلا تیزی سے جاری ہے۔وبا کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود کرنے اور مختلف اضلاع میں اسکولز بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے اہم فیصلے دو سے تین روز کے درمیان لئے جائیں گے۔
کراچی میں گزشتہ روز دو ہزار 650 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جس میں سے 236 کیسز مثبت پائے گئے، جس نے شرح کو 8 اشارعیہ 91 فیصد تک پہنچا دیا۔ کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے۔ شہر کے صرف 40 فیصد لوگوں نے ویکسینیشن کرائی ہے۔