عوام کیساتھ ملکر حقوق کے حصول اور لوٹ مار کے خلاف جدوجہد تیز کریں گے۔مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں، قیمتوں میں اضافہ مراعات یافتہ افراد ودیگر لٹیروں کے لوٹ مار کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاج رنگ ضرور لائیگی ہڑتال میں ساتھ دینے پرتاجر برادری، دکانداروں وکلاء کا شکر گزارہیں۔ عوام کیساتھ ملکر حقوق کے حصول اور لوٹ مار کے خلاف جدوجہد تیز کریں گے اب زیادہ دیرمفت خوروں کو مزید مفت بجلی ،مفت گیس، مفت گھر، مفت علاج، مفت مراعات،مفت سیر سفاٹے نہیں چلنے دیں گے نگران وقوم پرگزشتہ کئی دہائیوں سے مسلط حکمران طبقہ نے لوٹ مار کا نہ ختم ہونے والا کام شروع کیا ہے مافیازسے نجات کیلئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کے گرداب لٹیروں کے چنگل سے نجات دلائیگی ۔

انہوں نے کہاکہ نگران حکومت ،نگران کابینہ اگرآئی ایم ایف کی ہدایات پر چل رہی ہے تو پلیز مظالم کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ اب بند کریں قوم مزید تباہی وبربادی ،مہنگائی ،بدعنوانی کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے ۔نگرانوں نے بھی سابقہ عوام دشمن آئی ایم ایف دوست پالیسیوں کی نگرانی شروع کردی نگران صاف شفاف الیکشن کراکرگھروں کو چلے جائے ۔بدقسمتی سے نگران بھی سابقہ عوام دشمن فیصلوں ،پالیسیوںپر عمل کرکے ان کے نقش قدم پر لندن دبئی جائیں گے ۔نگران کابینہ میں سابقہ نااہل ناکام حکمرانوں کی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افرادکو شامل کرکے الیکشن میں مشکوک بنایاجارہا ہے ۔نگران حکومت فوری طور پر بجلی گیس،چینی، ادویات ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس اور عوام کو ریلیف دیں پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ۔بلوچستان کے غربت بے روزگاری کو دیکھ کر غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔کرپشن کمیشن بدامنی اورمہنگائی نے بلوچستان کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔عوام مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کی دیانت دار ٹیم کا ساتھ دیا جائے۔ لٹیروں کی لوٹ مار ،احتساب کرنے والوں کی ان کیساتھ دوستیوں ،مفت مراعات یافتہ مفت خور طبقات کی وجہ سے عوام مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں۔ملک میںسزاوجزااوراحتساب نہ ہونے کی وجہ سے بدعنوانی اور بدعنوانوں میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے بلوچستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے بدعنوانی کا دوردورہ حکومت کا نام تک نہیں۔غربت بے روزگاری بدعنوانی بھاری سودی قرضے پی ڈی ایم ،پی ٹی آئی کے حکمرانوں واسٹبلشمنٹ کے تحفے ہیں۔منتخب نمائندوں نے اپنے ووٹرزکا کوئی کام نہیں کیا بلوچستان میں ترقیاتی کام نہ ہونے روزگاربرائے فروخت اور کرپشن ستر فیصدہونے کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے۔قومیت واسلام کے نام پر ووٹ لیکر منتخب ہونے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ۔جماعت اسلامی مظلوم عوام کی ترجمان،محافظ اور نظام کو تبدیل کرنے والی واحد پارٹی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی عوامی مسائل حل ،لٹیروں کو بے نقاب کریگی