خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کی بیسویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس


کرک(صباح نیوز)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کی بیسویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس  منعقد ہوا ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف تدریسی امور نمٹائے گئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے اجلاس کے شرکا ء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں یونیورسٹی کے تدریسی امور کی بہتری کیلئے بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کو ملکی سطح پر رینکنگ میں چوٹی پر موجود جامعات میں لاکھڑا کرنا ہے۔ وائس چانسلر نے نئے رکن اکیڈمک کونسل پرنسپل جی پی جی سی کرک پروفیسر اجمل خان کو خوش آمدید کہا اور دیگر اراکین بالخصوص ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس کرک یونیورسٹی محمد رحیم کی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبہ سے یونیورسٹی کے تدریسی امور میں بہتری لائیں گے۔

بیسویں اکیڈمک کونسل اجلاس میں رجسٹرار کرک یونیورسٹی محمد شاد خٹک، پرنسپل شمیم گرلز ڈگری کالج محترمہ صوفیہ جہاں، پرنسپل جی پی جی سی کرک پروفیسر اجمل خان کنٹرولر امتحانات کرک یونیورسٹی ڈاکٹر محمد زبیر، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈائریکٹر کیو ای سی محمد شاہ دین، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس محمد رحیم اور ڈاکٹر محمد انور نے بھی شرکت کی۔