قلات (صباح نیوز)قلات میں منگچر کے علاقے جوہان میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق اور اہلیہ زخمی ہوگئی۔
لیویز نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے لیویز اہلکار محمد حسن لہڑی کے گھر میں گھس کرفائرنگ کی، اور اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیااورفائرنگ کی زد میں آکر لیویز اہلکار کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ریسکیو کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی خاتون کو آر ایچ سی منگچر منتقل کردیا گیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔