پشاور،کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں چینی کی فی کلوقیمت 200روپے سے بڑھ گئی


کوئٹہ ،پشاور،لاہور (صباح نیوز)پشاور ،کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں چینی فی کلو قیمت 200روپے سے زائد ہو گئی۔

سب سے زیادہ مہنگی چینی نوشکی میں 220 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔

کوئٹہ ، کوہلو، دکی ، واشک اور پشاور میں بھی چینی کے دام 200 روپے کلوتک پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں چینی 190 روپے جبکہ کراچی لاہور اور ملتان سمیت بعض جگہوں پر 180 روپے میں فی کلو فروخت ہو نے لگی ۔