کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کردیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے انصاف لائرز فورم کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے جاری چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ایف آئی آر 5 مارچ 2023 کو تھانہ بجلی روڈ میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشنز 124 اے، 153 اے اور 505 کے تحت دائر کی گئی تھی۔
مقدمہ میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے سیکشن 20 کو بھی شامل کیا گیا تھا۔