کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہداختر بلوچ ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،امیر ضلع ژوب مولانا عبدالناصر شہاب زئی ،تنظیم اساتذہ بلوچستان کے صدر پروفیسر عبدالرحمان موسیٰ خیل ،فہد خان مندوخیل ،پروفیسر عبدالخالق مندوخیل ،امیر ضلع پشین ظہور احمد کاکڑ،مولانا محمد رمضان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس بہترین کردار ،دیانت دار قیادت اوراسلامی منشور موجود ہیں۔ہم اسی دیانت دار قیادت ،بہترین کرداروملک وقوم کی ہر حوالے سے بہترین خدمات وکارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے پاس جارہے ہیں ۔عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ۔ عوام نے پی ٹی آئی کے بعد ایک بارپھر پی ڈی ایم کے 13پارٹیوں جن میں ملا ومسٹر،قوم پرست سب شامل تھے پر اعتماد کیاتھا مگرانہوں نے بھی پی ٹی آئی کی طرح منشور اور وعدوں پر عمل درآمد کے بجائے مقتدر قوتوں کیساتھ ملکر ملک کوبے روزگاری ،مہنگائی ،بدامنی میں اضافہ ،ملک وقوم کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے تباہ کر دیاآج عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں بے روزگاری وغربت نے کودسوزی وخودکشی پر مجبور کر دیا ہے جبکہ حکمرانوں مقتدر قوتوں کی عیاشیوں وشاہ خرچیوں کیلئے ملک کے خزانے کے منہ کھلے ہوئے ہیں نہ اخراجات ،تنخواہوں ،شاہ خرچیوں ،مفت پٹرول ،گیس دیگرمراعات میں کمی کررہے ہیں جماعت اسلامی اپنے منشور ،جھنڈے وانتخابی نشان ترازو کے تحت الیکشن میں حصہ لیگی ۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ مہنگائی بھاری سودی قرضوں اوربے روزگاری وبدامنی کے ذمہ دارگزشتہ پچھترسالوں سے ملک وقوم کے وسائل ،اقتدار واختیار پر قابض مقتدر قوتیں اور نااہل سیاسی قیادت ہے آج عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں ہر طرف بے روزگاری ،بدامنی ،پریشانی اور غربت ہے بلوچستان کو ہمیشہ نگران حکومتوں میں اعلیٰ عہدے دیکر ٹرخایا جارہا ہے بلوچستان کو لولی پاپ ،خیرات کی نہیں جائز آئینی حقوق کی ضرورت ہے بدقسمتی سے یہاں سیکورٹی فورسزمقتدرقوتوں نے بھی سول حکومتوں کی طرح لوٹ مار مچایا ہے سیکورٹی فورسزنے چیک پوسٹوں کو منافع بخش کاروبار بنایا ہے وفاق خود حقوق دیتے ہیں نہ مسائل حل کرتے ہیں اللہ کی طرف سے دی گئی قدرتی وسائل پر بھی حق نہیں دیا جارہا ۔بدقسمتی سے ساحل ووسائل پر دسترس ، اسلامی نظام اور قوموں کے حقوق کے نعرے لگانے والے بھی الیکشن میں کامیاب ہوکر عوام مسائل اوروعدوں کو بھول جاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے جماعت اسلامی انشاء اللہ پریشان حال عوام کے مسائل حل کریگی ۔عوام الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی اپنے منشورانتخابی نشان ترازوکے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اگر عوام نے ساتھ دیا تو حقیقی تبدیلی کاکامیابی والا سفر شروع ہوگا انشاء اللہ عوامی قوت وتائیدسے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے بے روزگاری ،بدامنی اوربدعنوانی کا خاتمہ ہوگا بلوچستان سمیت پاکستان وسائل سے مالا مال ہیں عوام محنتی ودیانت دار ہے ضرورت نیک صالح دیانت داراور دین قیادت کی ہے جو اسلامی اصولوں پر قوم کی خدمت کرکے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کے گرداب سے نکال دیں