کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ خوراک ودیگر اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف عملی کاروائی کی جائے۔غیر معیاری ادویات ،اشیاء میں ملاوٹ بدترین انصاف ،نااہل حکومت وناکام انتظامیہ کی نشانی ہے ۔ بلوچستان کے پانچ سالوں میں 11ارب فی رکن اسمبلی ملے مگر کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے، اربو ں فنڈزملنے کے باوجود ہر طرف تباہی وبربادی کا منظرہے بدقسمتی سے نہ احتساب کے ادارے احتساب کرتے ہیں نہ پارٹیوں کے قائدین کسی ممبر اسمبلی سے حساب مانگ رہے ہیں عوام الناس ووٹ کے طاقت سے لٹیروں کو مسترد کر دیں ۔
اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ بجلی گیس پٹرول ڈیزل کیساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات وپریشانیوں میں بدترین اضافہ ہوا ہے بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں۔ ادویات ،بجلی، گیس ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اے پی ڈی ایم جماعتوں کا عوام کو تحفہ ہے عوام ووٹ کے ذریعے اے پی ڈی ایم جماعتوں اور لٹیروں کو مسترد کردیں گے ۔اے پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین نے اپنے بچوں کو وزارتیں ومراعات دیے،لوٹ مار وجرائم کے مقدمات ختم کیے جبکہ قوم کے بچوں کو بدترین مہنگائی ،بھاری سودی قرضے اور خالی خولی وعدوں وبے عمل اعلانات کے پر ٹرخادیا جو لمحہ فکریہ ہے۔نااہل حکمرانوں ،اداروں اور ان کے سرپرستوں نے کرونافنڈزکیساتھ سیلاب وبارش متاثرین کے فنڈزبھی کھالیے ۔ کاش مقتدر قوتیں،حکمران ، ممبران اسمبلی ،حکومتی ادارے بدعنوانی نہیںاخلاص ،نیک نیتی کیساتھ پریشان حال عوام کی مددوخدمت کرتے۔جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات کیلئے قومی وصوبائی ا سمبلی کیلئے امیدواران نامزد کیے عوام الناس دیانت واخلاص اور کارکردگی ونیک نامی کی بنیادپر جماعت اسلامی کے امیدواروں کا ساتھ دیں تاکہ مسائل حل ،پریشانی ومشکلات ،مہنگائی اورقرضوں سے نجات مل سکیں۔
جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلاسکتی ہے ،جماعت اسلامی کو جہاں اقتدار وسرکاری وعہدے ملے ہیں دشمن بھی اس کی خدمات ودیانت دار ی کی تعریف کرنے پرمجبور ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار خدمت کے جذبے سے سرشار،دینی وعصری تعلیم سے لیس قیادت موجود ہیں عوام نے اعتماد کیا تو قوم مسائل کے دلدل سے نکل سکتی ہے