الخدمت فاؤنڈیشن نے2021میں مجموعی طورپر 13کروڑروپے کے منصوبے مکمل کیے،کرنل ( ر) ظفررشید عباسی


راولپنڈی (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ( ر) ظفررشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے2021میں مجموعی طورپر 13کروڑروپے کے منصوبے مکمل کیے ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن 1470یتیم بچوں کی مفت تعلیم کا انتظام کررہی ہے ،400مزید یتیم بچوں کی سپانسر شپ کی گئی ہے ،ضلع حویلی میںکلسٹر قائم کیا گیا،صاف پانی پروگرام کے تحت 27منصوبے آزاد کشمیربھر میں مکمل کیے گئے،سال 2022میں 300سو مزید یتیم بچوں کی سپانسرشپ کی جائے گی،افغانستان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سامان کا اہتمام کیاہے

ان خیالات کااظہارانھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ریجنل بورڈ آف مینجمنٹ  کے سالانہ اجلاس کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر سینئر نائب صدر راجہ جہانگیر خان ،نائب صدر چوھدری عبدالحمید،سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ ،اسسٹنٹ سیکرٹری اسرار الحق ناصر،ڈائر یکٹر آرفن کیئر کمیوڈر محسن مرزا،ڈائر یکٹرہیلتھ ڈاکٹر عبدالعزیز ڈار،ڈائریکٹر ڈیزاسٹرمینجمنٹ وسیم خورشید ،ڈائر یکٹر مواخات سردار عبدالقیوم ایڈووکیٹ،دائریکٹر تعلیم جمیل احمد،اشتاق شہزاد،شہزاد اسلم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل ظفر رشید عباسی نے کہاکہ الخدمت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اہل خیر اللہ کی رضا کے لیے دست تعاون بڑھائیں تاکہ غریب لوگوں کی مدد کی جاسکے،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکی واحد سماجی تنظیم ہے جو عوام کی خدمت کررہی ہے،دکھی انسانیت کی خدمت کرنا کا ہمیں اسلام درست دیتاہے

انھوں نے کہاکہ اس وقت افغانستان میں دولاکھ پناہ گزین شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں،ان کی فوری مدد کی ضرورت ہے،الخدمت فاؤنڈیشن نے 14کروڑ مالیت کا ریلیف کی پہلی کیپ روانہ کی ہے ان کی مزید مدد کی ضرورت ہے اہل خیر ان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں،الخدمت آپ کے عطیات کو مستحق افراد تک پہنچانے کا اہتمام کرتی ہے۔