کراچی (صباح نیوز)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای ) نے اراکین کو صحت کارڈ کیلئے ضروری کوائف جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے تمام اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان نے پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب کے لاہور ڈویژن، ساہیوال ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور صوبہ خیبرپختونخوا کے افراد کو ”قومی صحت کارڈ”دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تقریبا 10 لاکھ روپے کے میڈیکل انشورنس کی سہولت میسر ہوگی۔
اس ضمن میں مذکورہ صوبہ پنجاب کے لاہور ڈویژن، ساہیوال ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور صوبہ خیبرپختونخوا کا قومی شناختی کارڈ میں مستقل پتہ رکھنے والے سی پی این ای کے رکن مدیران سے گذارش ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور ادارے کے لیٹر ہیڈ پر تحریر ضروری کوائف تین یوم میں سی پی این ای سیکریٹریٹ کراچی کو ارسال کریں تاکہ حتمی فہرست جلد از جلد مرتب کرکے ”قومی صحت کارڈ”کا اجرا یقینی بنایا جائے۔ شکریہ