نگرانوں کے پروٹوکول کیلئے درجنوں گاڑیاں ساتھ چل رہی ہیں۔مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ کی اخراجات میں کمی کی خواہش  پر ابھی تک عمل تو بر خلا ف ہورہا ہے پروٹوکول کیلئے درجنوں گاڑیاں چل رہی ہے اورعوام کیلئے ٹریفک وراستے بند کیے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ اعلانا ت بجائے خسارہ کم کرنے کا عملی مظاہرہ کریں توبہتر ہوگاسادگی قناعت پروٹول ،راستے بند کیے اور عوام کو تکلیف دیے بغیر آمد ورفت اختیار کیا جائے۔بے عمل اعلانات ، خالی خولی دعوئوں کے بجائے عملی اقدامات پر زور دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی زراعت بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،شاہراہوں کی خراب صورتحال ،حکومت کی عدم توجہی ،پانی کے گراپ نیچے جانے اور ڈیمز تعمیرنہ کرنے کی وجہ سے تباہ ہوگئی ۔بارڈرزوچیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ،بے عزتی ،غنڈہ ٹیکس کی وجہ تاجر پریشان اور مایوس ہیں۔ساحل پر ماہی گیر ٹرالر مافیازکے مظالم واجارہ داری سے نان شبینہ کے محتاج ہیں رہی سہی کسرحکمرانوں کی آئے دن پٹرول ڈیزل بجلی ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے ۔

بلوچستان کے عوام واحد روزگارایرانی پٹرول ڈیزل ہیں اس کو بھی حکومت ،مقتدر قوتوں ایف سی نے کنٹرول میں لیکر ایران میں بیس روپے خریداہواپٹرول کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ڈھائی سوروپے لیٹر قیمت پہنچا دیا یہ عوام کیساتھ زیادتی ہے عوام کو ایرانی پٹرول ڈیزل کی تجارت قانون کے مطابق کرنے دیا جائے تاکہ چند لٹیروں بھتہ خوروں میں قومی دولت جانے کے بجائے قومی خزانے میں چلی جائے ۔اگر ایرانی پٹرول کی تجارت قانونی طریقے سے کرنے دیاجائے تو وفاق وبلوچستان کوفوائد ملنے کیساتھ بلوچستان کے عوام تاجروں اور ٹرانسپورٹرزکو بھی بہت فائدہ ملیگا بدقسمتی ،حکومتی غفلت ، بدعنوانی ،رشوت کا بازارگرم ہونے کی وجہ سے ایرانی پٹرول ڈیزل کا فائدہ چند لٹیروں ، بھتہ خوروں ایف سی وحکومتی اہلکاروں کو مل رہاہے ۔

جماعت اسلامی کے ذمہ داران اس ظلم کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کریں گے تاکہ بلوچستان کے عوام کو فائد ہ اور لٹیروں کی لوٹ مار ختم ہوجائے۔ ایران افغانستان ہمارے برادر اسلامی اورہمسائیہ ممالک ہیں ان ممالک سے عوام کے فائدے کیلئے آسانی سے تجارت،پٹرول ،ڈیزل ،بجلی ،گیس ودیگردرآمد اوریہاں سے برآمد کرنے والی چیزوں کی تجارت کو آسان کیا جائے تاکہ بے روزگاری ،غربت میں کمی ،زرمبادلہ ،تجارت میں اضافہ اور ملک وعوام ترقی کریں بدقسمتی سے ہمارے ادارے ومقتدرقوتوں میں کچھ بیٹھے ہوئے بدنا م مفادپرست افرادکی وجہ سے تجارت کو قانونی شکل دینے کے بجائے بھتہ خوری ،غنڈہ ٹیکس کو رواج دیا گیا ہے جو لمحہ فکریہ تباہی وبربادی کے راستے ہیں اور اس طرح چند افراد مالا مال اور پوری قوم پریشان ہیں