ادھم پور میں ٹریفک حادثے  میں 18 سیاح شدید زخمی


سری نگر:جموں کے ضلع ادھم پور میں ٹریفک حادثے  میں 18 سیاح شدید زخمی ہو گئے ۔

حادثہ اس وقت ہوا جب ایک آئیل ٹینکر اور ایک منی بس کے درمیان ٹکر  ہو گئی۔

اس حادثے کے سبب تقریبا 18 سیاح شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جموں میڈیکل کالج و ہسپتال  میں داخل کرا دیا گیا ہے۔