مقبوضہ کشمیرمیں کریک ڈاون، محاصروں اور چھاپوں کا سلسلہ تیز


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ  کے پیش نظر کریک ڈاون محاصروں اور چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔بھارتی یوم جمہوریہ 26  جنوری کو منایا جائے گا ۔

تاہم  بھارتی حکام نے تین ہفتے پہلے ہی کشمیر میں تیاریاں شروع کر دی ہیں، کشمیری عوام ہرسال مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ  کے موقع پر یوم سیاہ مناتے ہیں یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر آزادکشمیر اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و تشدد او رفاشسٹ مودی حکومت کااصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

سری نگرسمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم جمہوریہ کے پیش نظرسیکوٹی سخت کی جارہی ہے۔ضلع سانبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے دعوی کیا کہ بھارتی فوج کی وردی میں ملبوس شخص کی شناخت رمن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جسے ضلع کے علاقے تیلی بستی سے گرفتار کیا گیا۔دریں اثنابھارتی فوجیوں نے شوپیاں قصبے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاںشروع کیں۔