نگران حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نگران حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔مقتدرقوتوں ،سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار نے حالات خراب ،مہنگائی ،غربت ،بے روزگاری ۔بدعنوانی میں اضافہ کردیا ۔نگرانوں کی نگرانی کرنے والوں کے ارادے ،اقدامات ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ۔صدرکے جعلی دستخط نے پاکستان کی بدنامی ورسوائی اور مقتدر قوتوں کی بے جامداخلت کے شکوک وشبہات میں اضافہ کر دیا ۔نگرانوں کی مہنگائی میں اضافہ کی جدوجہد ٹھیک نہیں ۔ آمریت اورآمریت کی پیداوارکی وجہ سے عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گیے ہیں ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم وپی ٹی آئی حکومتوں نے عوامی مسائل مشکلات اورپریشانیوں میں بدترین اضافہ کردیا ہے مہنگائی بھاری سودی قرضے ،غربت ،بدعنوانی کے ریکارڈزبنا دیے مافیازکی حکومتوں میں شمولیت اورآمریت کے سایے نے حکمرانوں کی لوٹ مار بدعنوانی میں تو اضافہ کر دیا جبکہ عوامی مسائل حل کرنے والاکوئی نہیں تھا اب نگران حکومتیں سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کوجاری رکھ کر ملک دشمنوں مافیازکو خوش کرنے کی غلطی نہ کریں اگر نگرانوں نے سابقہ لٹیروں کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیاتویہ پریشان حال عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنے گاجماعت اسلامی عوامی مسائل کواجاگر اوران کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی ۔عوام نے قومیت ،اسلامی ودیگر خوشنمانعروں ،بے عمل اعلانات وبڑ ی باتوں میں آکر کئی دہائیوں سے مختلف جماعتوں وشخصیات کو منتخب کیے مگر مسائل میں کمی آئی نہ ترقیاتی کام ہوئے یہ کوئی میگاپراجیکٹس بناسب لوٹ مار ،بدعنوانی ،مہنگائی ،بے روزگاری میں روزافزوں اضافہ ہوا ۔جماعت اسلامی ان نااہل ناکام جماعتوں کے مقابلے میں بہترین متبادل کے طور پر موجود ہیں جماعت اسلامی نے بلوچستان بھرمیں قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے امیدوارکھڑے کر دیے عوام مسائل کے حل اور پریشانیوں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی ساتھ دیں ۔ ،مسائل کے حل ،ترقی وخوشحالی اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے دینی سیاسی جماعتیں قبائلی عمائدین ،علمائے کرام ونوجوان ہماراساتھ دیں عوام پر مسلط شدہ نااہل بدعنوان لٹیروں نے ہر طرف قوم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے جماعت اسلامی حکومتی اپوزیشن مفادات کی جنگ کے بجائے عوام کے حقوق کے حصول ،عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم اورلٹیروں سے قومی دولت برآمد عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے بلوچستان کے اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار میسرہے نہ تعلیم وصحت کی سہولیات ۔تعلیم وصحت کے ادارے نہ ہونے کے برابر منتخب نمائندے خواب غفلت کا شکارعوا م کی پریشانیوں کا کسی کوفکر نہیں