بھارتی فوج نے ارینہ سیکٹر میں ایک شخص کو درانداز قراردے کر گولی مار کر شہید کر دیا


جموں: بھارتی فوج نے جموں کے ارینہ سیکٹر میں ایک شخص کو درانداز قراردے کر گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے پیر کی صبح ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کر دی جس سے  ایک شخص  مارا گیا۔ بی ایس  ایف  ترجمان  نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ مارا جانے والا درانداز تھا۔

ترجمان کے مطابق  واقعے کے بعد فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ  بھارتی فوج نے یکم جنوری کو بھی شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر  ایک شخص کو درانداز قراردے کر گولی مار کر شہید کر دیا  تھا۔ بی ایس ایف نے گذشتہ ماہ آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک خاتون  کو بھی درانداز قرار دے کر گولی مار دی تھی۔