سکھر(صباح نیوز)سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ،
پہلے روز حاضری کم رہی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے
کراچی میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ،بچے اور اساتذہ کورونا ایس او پیز کے ساتھ سکولوں میں پہنچے۔سکھر میں سرکاری اور نجی سکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا، سکولوں میں پہلے روز طلبا و طالبات کی حاضری معمول سے کم ریکارڈ کی گئی ۔
خیال رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔اتوار کی تعطیل کے سبب صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا پھر سے آغاز ہوگیا ۔