کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سانحہ جڑانوالہ واقعے میں ملوث شرپسنداسلام وپاکستان کو بدنام کر رہے ہیںا ن شرپسندوں کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا حکومت واداروں کی جانب سے صرف مذمت نہیں عملی کاروائی اورقانون کے مطابق عبرت ناک سزاہونی چاہیے ۔مسیحی افراد،عبادت خانوں ،قرآن پاک ودیگرمقدس کتب ،انبیائے کرام کی بے حرمتی قابل مذمت اورافسوس ناک ہے جماعت اسلامی ہر مظلوم کیساتھ اور ہر ظلم کے خلاف ہے ۔اتحاد وحدت اورمذہبی رواداری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جرانوالہ واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی ،جڑانوالہ میں انجیل مقدس وعیسائیوں کے عبادت خانوں کی بے حرمتی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے بدقسمتی سے ریاست آج کل اور چیزوں میں مصروف عوام کی جان ومال عزت آبرومحفوظ نہیں۔کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کی مذہب ،مقد س کتب یا انبیاء کی توہین کریں ۔جڑانوالہ سانحے کی تحقیقات ،سانحے کے اسباب سامنے لانے چاہیے مقدس کتب بلخصوص قرآن پاک ،نبی پاک ۖ وبنیائے کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوس ناک پاکستان وعالم اسلام اور اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے اسلام اقلیتوں اور ان کے مذہبی کتب وعبادت خانوں کی حفاظت کا حکم دیتا ہے ۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے،بلوچستان میں بدامنی کے واقعات حکومت کی نااہلی وناکامی ہے ۔نگران حکومت سابقہ حکومت کی غلط عوام دشمن پالیسیوں کے تسلسل کے بجائے منصفانہ الیکشن کریں۔ حکمرانوں وحکومتوں کی لوٹ مارکی وجہ سے قوم مشکلات وپریشانیوں کے دلدل میں پھنس گیے ہیں ہرطرف لوٹ مار،بدامنی ،بدعنوانی کا دوردورہ ہے جماعت اسلامی ہرظلم کے خلا ف اورمظلوم کیساتھ ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں مسائل پریشانیوں سے نجات مل سکیں ۔ وفاقی حکومت سویڈن واقعے پر سفارتی احتجاج ،جڑانوالہ واقعے میں ملوث مجرموں کوفوری گرفتارکریں کفار کبھی نبی پاک ۖ کی شان میں گستاخی کبھی قرآن کی بے حرمتی جیسے سازشیںکرتے ہیں امت مسلمہ میں اتحادہوتا یا غیرت مند حکمران ہوتے تو کفاریہ سازشیں نہ کرتے