کوئٹہ (صباح نیوز)قائد حزب اختلاف کے بعد وزیراعلی بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو نے بھی نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام پیش کر دیئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو کی جانب سے صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نصیر بزنجو اور علی حسن زہری کے نام پیش کئے گئے۔گزشتہ روز قائد حزب اختلاف کی جانب سے بھی 2 نام پیش کئے گئے تھے، اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی اور عثمان بادینی کے نام بطور نگران وزیراعلیٰ پیش کئے تھے۔
Load/Hide Comments