ملک کو اسلامی نظام اوردیانت دار قیادت بچاسکتی ہے ۔ مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پاکستان نفاذ اسلام کیلئے بنایاگیا مگر ابتدائی دن سے ہی اسلام وپاکستان کے خلاف سازشیں شروع ہوئی ۔ملک میں ایک دن بھی اسلامی نظام نافذ نہ ہونے ،اغیار کی غلامی اختیار کرنے کی وجہ سے قوم بھاری سودی قرضوں ،پریشانی ومشکلات اورآمریت میں پھنس گئی ۔ملک کو اسلامی نظام ،دیانت دار قیادت بچاسکتی ہے ۔ملک وقوم کے وسائل پر مسلط قوتوں نے لوٹ مار ،سودی نظام کو دوام دیکر اسلامی نظام ،دیانت داری وامانت داری اور صالحین کا راستہ روکھاگیا ۔بدقسمتی سے ہر ادارہ نفاذ اسلام کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے  ۔

انہوں نے کہاکہ نگران وزیر اعظم ،چیئرمین سینٹ یا کوئی اور عہدہ صوبہ کے فرد کو ملنے سے احساس محرومی میں کمی لاسکتی ہے نہ ہی دیگربے عمل اعلانات ،بلوچستان کو دیانت دار قیادت ،عدل وانصاف کا اسلامی قانون حقوق دے سکتے ہیں لٹیروں نے ووٹ لیکر بلوچستان کی پریشانی ومشکلات میں اضافہ کر دیا ہے وسائل سے مالامال بلوچستان کے معصوم ،عوام مہنگائی بدعنوانی اور بدامنی کے مسائل میں پھنس گیے ہیں جماعت اسلامی امید کی کرن ہے انشاء اللہ بلوچستان کو خوشحال اور پاکستان کو اسلامی بنائیں گے ۔پاکستان اسلامی ہوگا تو ہر قوم وعلاقے کے عوام خوشحال ہوں گے ۔بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کی جائیگی ۔

لاپتہ افراد اپنے خاندان کے پاس آئیں گے ۔بے روزگاری مہنگائی اور بدامنی ختم ہوگی عوام مسائل کے حل ،لوٹ مار ،بے روزگاری بدامنی بدعنوانی ختم کرنے اسلامی پاکستان بنانے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزادکرانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں آج بظاہر پاکستان آزادمگر ان کے اداروں پر اغیار،دشمن قابض ہیں عدالت میں قرآن کا قانون نہیںا نگریز کا قانون نافذ نہیں انصاف مہنگاناپید اورمشکل ہے الیکشن کو لٹیرے سرمایہ داروں نے کاروبار بنا دیاالیکشن کے دنوں میں سرمایہ کاری کرکے پھر پانچ سال قومی دولت لوٹتے ہیں ۔ آزادی کے دن میوزیکل پروگرامات ،گانے ،ڈانس پارٹی ،آتش بازی ،توپوں کی سلامی کے بجائے شکرانہ کے نوافل ،قرآن پاک کی تلاوت ودیگر اذکار ،صدقہ وخیرات اور خصوصی دعائوں کا اہتما م کرنا چاہیے