اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے ایک وفد نے ملاقات کی .ملاقات میں سینیٹر سرفراز بگٹی اور میر خالد لانگو شامل تھے.وفد نے وزیرِ اعظم کو وزرات عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گِیلو نے بھی ملاقات کرتے ہوئے وزرات عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
Load/Hide Comments