بلوچستان،ہرنائی میں کان کے اندر زہریلی گیس بھر جانے سے2 مزدور جاں بحق


ہرنائی(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کان کے اندرزہریلی گیس بھر جانے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔

لیویزکے مطابق واقعہ شاہرگ میں واقع مائنز ایریا نمبر 151، بلاک نمبر چار اورکوئلہ کان نمبر 2 میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھرجانے سے دو کان کن جاں بحق ہو گئے۔

لیویزکے مطابق ایک کان کن کی نعش نکال لی گئی دوسرے کی نعش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ،مزید کان کنوں کی بھی کان میں موجودگی کی اطلاع ہے،مزدوراپنی مدد آپ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔