کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل پر اہل بلوچستان کا حق تسلیم اوروسائل اہل بلوچستان کے مسائل کم کرنے کیلئے خرچ کیے جائیں بدامنی کی نئی لہر سیکورٹی فورسز،ایف سی کی ناکامی ہے انتخابی جدوجہد کے ذریعے حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی لائیگی بلوچستان کے وسائل لوٹنے ،اہل بلوچستان کو نظراندازکرنے کے ذمہ داروفاق ،مقتدرقوتیں اور صوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیاں بھی ہیں ۔جماعت اسلامی قوم کی ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی مجلس عاملہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء بشیراحمدماندائی ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،میر محمد عاصم سنجرانی ،حافظ نورعلی ،نورالدین غلزئی ،افتخار احمدکاکڑ،مولانا محمد عارف دمڑ،مولانا لیاقت بلوچ ودیگر نے شرکت کی ۔اجلا س میں اب تک کی تنظیمی رپورٹ ،آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ داران نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیا کہ بلوچستان اورصوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ایک با رپھر بدامنی ،سٹریٹ کرائمز ،ٹارگٹ کلنگ شروع ہوئی جو حکومت اور ان کے اداروں وسیکورٹی فورسزکی ناکامی ونااہلی ہے بلوچستان کیساتھ وفاق سیکورٹی ادارے ایف سی مخلص نہیں اس وجہ سے ہر طرف بدامنی کا دور دورہ ہے ،
بلوچستان کے وسائل صوبے سے باہر خرچ کرنے سے احسا س محرومی نفرت وتعصب کیساتھ غربت وبے روزگاری اورپریشانی میں اضافہ ہورہا ہے ۔جماعت اسلامی عوام کیساتھ عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر فورم پرا وازبلند کر رہی ہے عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ۔ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں بھر پورحصہ لیگی عوام نے سب کا آزمالیامگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے عوام پریشان بدحال ہوئے جبکہ منتخب نمائندے عوام سے باربار وعدے کرنے والے کرپشن کے مال سے مالامال ہوئے جماعت اسلامی لٹیروں کا ہر فورم پر احتساب چاہتی ہے جب تک احتساب نہ ہو لوٹ مار وبدعنوانی ختم نہیں ہوسکتی ،دیانت دار قیادت دیانت دارحکومت ہی عوام کے مسائل حل کرناچاہتی ہے ۔جماعت اسلامی دیانت دار عوامی انقلابی پارٹی ہے جو موروثیت اور کرپشن سے پاک ہے