کراچی(صباح نیوز)کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق امارات ایئر لائن کورونا پازیٹو مسافر کو پرواز میں بٹھا کر کراچی لائی ، مذکورہ مسافر دبئی میں بھی کورونا پازیٹو تھا اور جب اس کا کراچی پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ یہاں بھی پازیٹو ہی آیا ۔
کورونا سے متاثرہ مذکورہ مسافر کو 3 روز کے لیے آئسولیشن میں رکھنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ایئر پورٹ پر موجود محکمہ صحت کے عملے نے اس واقعہ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو رپورٹ کر دی ۔