کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کا فقدان ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں صوبائی دارالحکومت میں پے درپے بدامنی کے واقعات حکومت سیکورٹی فورسزاور اداروں کی ناکامی نااہلی ہے ۔چیک پوسٹوں کے خاتمے کیساتھ اچانگ بدامنی کے واقعات سمجھ سے بالاتر ہے۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وامن وامان کے قیام ،لاپتہ افرادکی بازیابی، چیک پوسٹوں پر تذلیل ،ناانصافی ،مظالم کے خاتمے ،عدل وانصاف ،روزگار،ترقی وخوشحالی اور یکجہتی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ وفاقی پارٹیاں مقدمات ختم کرنے ،مفادات ومراعات کے حصول ،ایک دوسرے کو خوش کرنے،اقتدار بچانے میں مصروف ہیں عوام کا کوئی فرسان حال نہیں ۔وفاقی حکومت کا سی پیک کی مد میں بلوچستان کو نظر انداز اور بلوچستان کے حصہ پنجاب پر خرچ کرنا ناانصافی نااہلی اور اہل بلوچستان کے احساس محرومی ،تعصب میں اضافے کا سبب ہے۔ ذاتی مفادات کوقومی اجتماعی مفادات پر ترجیح دینا ظلم ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار،عوام کو تحفظ ،تاجروں کو کاروبارکے قانونی مواقع میسر نہیں ۔جماعت اسلامی عوام کے تحفظ ، عدل وانصاف کے قیام ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ قومی اجتماعی مسائل حل ہو،اے پی ڈی ایم جماعتیں اور پی ٹی آئی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ،مقتدر قوتیں اور حکمرانوں کی ناکامی نااہلی وغفلت سے قوم تباہی وبربادی کے دلد ل میں جارہے ہیں مسلم ممالک قرآن پاک کی بے حرمتی اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے متحد ہوکر جرات مندانہ موقف اختیار کریں ۔آئی ایم ایف معاہدے سے قوم مہنگائی بے روزگاری اور قرضوں کے دلد ل میں مزید پھنس گئی جبکہ حکمران مقدمات ختم ،مراعات کے حصول اور اگلی باری پھر اقتدارپرقبضہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔حکمران ومقتدر قوتوں کیلئے بھاری سودی قرضے لیے جارہے ہیں جبکہ عوام پر ٹیکسزلگاگر قیمتوں میں اضافہ کرکے ادائیگی کامنصوبہ بنایاجارہا ہے ۔پیپلزپارٹی مسلم لیگ سمیت گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدارپرمسلط طبقہ نے قوم کو آئی ایم ایف ورلڈ بنک کا مقروض بنا دیا ۔دیانت دارقیادت ہی قوم کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے اے پی ڈی ایم ،پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی آزمائے ہوئے ناکام نااہل لوگ ہیں۔ جماعت اسلامی ہی قوم کومسائل کے گرداب سے نکا ل لیگی عوام الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر ترازوکے نشان پر مہر لگائیں