کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دہشت گرد،انسانیت دشمنوں نے باجوڑکو لہولہان کر دیا جماعت اسلامی باجوڑکے معصوم عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔مخلوط نظام تعلیم کے بجائے اسلامی نظام تعلیم رائج کیاجائے تاکہ شرمناک واقعات ختم ہوجائے ۔نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بلوچستان موٹر وے،میٹرو بس،اونج لائن ٹرین سے تومحروم کر دیاگیاہے اب پنجرہ پل کی طرح جو پل ٹھوٹ جائے وہ بھی سالوں میں نہیں بنائے جاتے ۔یہ سب بلوچستان دشمنی بدعنوانی اور بے حسی کی انتہا ہے۔حکومت سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو ریلیف دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کے نام پرخطیر رقم خرچ وہڑپ ہورہی ہے لیکن عوام محفوظ نہیں ۔لوگ پوچھ رہے ہیں کہ سیکورٹی فورسز،فوج ،پولیس ،ایف سی ،ریجرز،وفاقی ،صوبائی حکومتوں کی موجودگی میں دھماکے کیوں ہورہے ہیں بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ کیوں ختم نہیں ہورہی یہ سوالیہ نشان ہیں حکمران وسیکورٹی فورسزعوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئے ہیں ۔سانحہ باجوڑکی تحقیقات کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ بے گناہ انسانوں کوٹارگٹ بنانادہشت گردی وسفاکی ہے۔ حکمرانوں نے بلوچستان کے سلگتے مسائل کو نظرانداز کر دیا ہے منتخب نمائندے ،مقتدر قوتیں بھی نااہل وناکام ثابت ہوئے ہیں بدعنوانی بدامنی میں حکمران مقتدر قوتیں ترقی کر گئی ہے عوام کو صرف وعدوں وبے عمل اعلانات پر ٹرخایے جارہے ہیں ۔بدقسمتی سے ایک سال سے زیادہ عرصے میں بولان کا ایک پنجرہ پل تعمیر نہ کیا جاسکا حالانکہ دوسری جانب موٹروے ،گرین بسوں سمیت دیگر بڑے بڑے پراجیکٹس مکمل ہورہے ہیں لیکن لاوارث بلوچستان کے وسائل سے صوبائی اوروفاقی حکمران مقتدر قوتیں مالامال عوام پریشان ہیں عوامی مسائل سے چشم پوشی کی جارہی ہے ۔بجلی گیس ادویات اور خوردنی اشیاء کی قیمتیں بہت بڑھ گئی جس کی وجہ سے عوام پریشان اور دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں بلوچستان کی مین شاہراہوں سے کوئٹہ وبڑے شہروں کے اندرسڑکوں ،گلیوں اورنالوں کی تعمیر پر توجہ دی جائیں ہر سطح پر کھنڈرات دیکھ کر لگتا ہے ترقیاتی فنڈز وزراء ومشیروں اور ٹھیکیداروں کا جیب خرچہ ہے ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑوں اربوں فنڈزدیے گیے لیکن سرکاری نوکریوں کی طرح وہ فنڈز بھی ہڑپ کیے گیے ہیں بدعنوانی اور بدامنی میں اضافہ حکمرانوں ،سیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے