جماعت اسلامی اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے،عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ شہدائے کربلاکو خراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اپنے اندرایثار،قربانی،تحمل برداشت کا جذبہ پیداکریں حضر ت امام حسین نے ظلم وجبر لاقاونیت کے خلاف اوردین اسلام کی سربلندی کیلئے قربانیاں دی تھی۔اسلامی نظام قائم ہوگی تو اپنوں اوردشمن کی سازشیں ناکام ہوگی۔جماعت اسلامی اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے عمل وکردار اوردیانت داری سے ثابت کرنا ہوگا ہم ہم امام حسین کے پیروکار ہیںامام حسین نمرودکے سامنے سینہ سپررہے برائی کو روکھنا اور بھلائی میں تعاون کرنا ضروری ہے ۔ظلم وجبر کا تماشاکرنے کے بجائے مظلوم کا ساتھ اور ظالم کاراستہ روکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ سندھ کے دوران ضلع ٹنڈوآدم میں پیغام شہادت امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام ،مثبت سیاست اور سود سے پاک معاشی نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضامن ہے، پاکستان منفی سیاست انتشار اور بد امنی کا متحمل نہیں،نوجوان نسل کے لئے ایک پر امن ترقی پسند اور خوشحال پاکستان فراہم کرنا ہوگا، بد قسمتی سے پچھلے کچھ عرصہ سے ہماری ملکی سیاست کو پراگندہ کردیا گیا ہے، جس کے مستقبل میںبھیانک نتائج سامنے آ سکتے ہیں ۔بلوچستان کو جائز آئینی جمہوری حقوق سے محروم رکھ کر نفرت،تعصب اور مشکلات کی طرف دکھیل دیا گیا ہے ۔پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے ۔شرپسندی ،لسانیت فرقہ واریت کیساتھ ساتھ مقتدر قوتوں ،نااہل ناکام سیاسی قوتوں نے بھی بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ وطن عزیز کو اندرونی سازشوں ، شر پسندی،ظلم وجبر ،بدعنوانی وبدامنی سے سخت نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں عدم برداشت کا بہت بڑا فقدان ہے ، ملک میں انتشار، فتنہ عروج پکڑ تا جارہا ہے۔ خوشحال پاکستان،ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے تمام سیاسی جما عتوں کو یکجا ہونا ہوگا،ظلم وجبر لاقاونیت نیت ،بدعنوانی ،انتشار اور فتنہ کی سیاست نے بلوچستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور اسی سے ملک میں بحران جنم لیتے ہیں ملک مسائل کی آماجگاہ بن جا تا ہے۔ بدترین مہنگی بجلی، گیس،ادویات، روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ افسوسناک عمل ہے۔ قوم ان چیزوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔بیروز گاری عام ہو چکی ہے۔ غریب آدمی خو دکشیوں پر مجبور ہو چکا ہے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضے کیلئے پو ری قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا کر مہنگائی کی دلدل میں جھونک دینا کہاں کی جمہوریت ہے۔ جماعت اسلامی حکمران وقت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی،ادویات ،گیس کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ واپس لیا جائے روز کی بنیاد پر اوگرا، لیسکو، نیپرا کی قیمتوں میں اضافے کی سمریوں کو مسترد کیا جائے اور عوام کو بالا تاخیر ریلیف دیا جائے تا کہ عوام کی تکالیف، دکھوں کا مداوا ہو