مریدکے،بیکری میں سلنڈر دھماکہ ،11 افراد بری طرح جھلس گئے

مریدکے (صباح نیوز)مریدکے میں بیکری میں سلنڈر دھماکے نتیجے میں 11افراد بری طرح جھلس گئے ، جبکہ بیکری میں موجودکروڑوں کاسامان جل گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مریدکیجی ٹی روڈ پر بیکری میں گیس سلنڈر زور دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں 11 افرادبری طرح جھلس گئے، جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی،اور 3منزلہ بیکری مکمل طورپرتباہ ہوگئی، جبکہ آگ لگنے سے بیکری میں پڑا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔